اقتضادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، الیکشن کیلئے 42.5 ارب روپے کی منظوری
اسلام آباد د (نمائندہ خصوصی) وزےر خزانہ کی صدارت مےں اقتصادی رابطہ کمےٹی کے اجلاس مےں انتخابات کے لئے 42.5 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ، ےہ منطوری تکنےکی گرانٹ کی صورت میں دی گئی ہے اور پہلی وسط کے طور پر 10ارب روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی ۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے لیے 20کروڑ روپے ، سنیما گھروں کے لئے بجلی کے نرخ اور برآمدی پروسیسنگ زونز سے افغانستان کو زمینی راستوں سے سبزی گھی اور کوکنگ آئل کی برآمد کے حوالے سے وزارت تجارت کی سمری منظور کر لی گئی۔ تمباکو کی نظرثانی شدہ سیس برائے سال2023-24کی شرحوں کی منظوری دی گئی۔علاوہ ازیں وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوائی اڈوں کے آپریشنز کی آو¿ٹ سورسنگ سے متعلق کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس مےںآئی ایف سی، ٹرانزیکشن ایڈوائزر نے کام پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا اور وزارت ہوابازی کو پہلے ایئرپورٹ یعنی اسلام آباد ایئرپورٹ کی آو¿ٹ سورسنگ کے ٹینڈر کے اجراء کی اجازت دی گئی تاکہ انڈسٹری کے بہترین عمل کے مطابق سروس کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے
الیکشن فنڈز منظوری