• news

اسد عمر کا سائفر تحقیقات کے لیے  ایف آئی اے میں پیش ہونےکا اعلان


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سائفر تحقیقات کےلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے میں پیش ہونے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ایف آئی اے نے انہیں اور شاہ محمود کو24 جولائی کوبلایا ہے، جائیں گے اور حقائق بتائیں گے۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے نئی پارٹیوں سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارٹیاں عوام بناتے ہیں اور وہی چلاتے ہیں، کسی پارٹی کا فیصلہ کوئی دوسرا نہیں صرف عوام کر سکتے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ پرویز خٹک ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں مگر اب دیکھتے ہیں انہیں کیا کامیابی ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اعظم خان کا جو 164 کا بیان سامنے آیا ہے مجھے اس میں قانونی لحاظ سے کچھ خاص نظر نہیں آیا۔ رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اعظم خان کے بیان میں قانونی طور پر تو کچھ نظر نہیں آیا۔ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے اسد عمر کا کہنا تھا کہ نئی پارٹیاں لانچ ہو رہی ہیں تاہم سیاسی پارٹیاں بند کمروں میں نہیں بنتیں، پارٹیاں عوام بناتے ہیں اور وہی چلاتے ہیں، کسی پارٹی کا فیصلہ کوئی دوسرا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں مگر اب دیکھتے ہیں انہیں کیا کامیابی ملتی ہے، اعظم خان کا جو 164 کا بیان سامنے آیا ہے مجھے اس میں قانونی لحاظ سے کچھ خاص نظر نہیں آیا۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اور شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے 24 جولائی کو بلایا ہے، جائیں گے اور حقائق بتائیں گے۔

سائفر کیس

ای پیپر-دی نیشن