وزیراطلاعات و ثقافت نے انفارمیشن کمپلیکس راولپنڈی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر نے راولپنڈی میں انفارمیشن کمپلیکس راولپنڈی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی ہاو¿سنگ اظفر علی ناصر اور صوبائی وزیر تعلیم منصور قاردر بھی موجود تھے۔ سنگ بنیاد کے موقع پر انکے ہمراہ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز راولپنڈی کے افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کو انفارمیشن کمپلیکس راولپنڈی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر عامر میر نے کہا کہ انفارمیشن کمپلیکس راولپنڈی ڈی جی پی آر کا پہلا فیلڈ آفس ہوگا جس کی اپنی سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت ہوگی اور میڈیا کے تمام جدید سہولیات بھی فراہم کی جائیں گیں۔ ڈی جی پی آر مستند اطلاعات کی ترسیل کا ذریعہ ہے اور اسکے فیلڈ آفیسز کو جدید سہولیات سے لیس کر کے عوام اور حکومت کے درمیان تعلق مذید مظبوط کیا جا رہے ہیں۔ اس وقت راولپنڈی انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد میں میڈیا کیلئے بطور رابطہ کار دفتر کے کام کر رہا ہے اور پی آر کی جدید سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس نئی عمارت کے قیام سے وفاقی دارالحکومت کے نیشنل میڈیا سے ڈی جی پی آر کے روابط اور اطلاعات کی ترسیل کا عمل مذید تیز اور بہتر ہو گا۔ صوبائی وزیر عامر میر کو بتایا گیا کہ انفارمیشن کمپلیکس راولپنڈی کے پہلے مرحلہ کا تخمینہ 100 ملین روپے اور اس کی تعمیر روان مالی سال کے دوران کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ پبلک ریلیشنز کے افسران نے صوبائی وزیر سے مطالبہ کیا کہ اس منصوبہ کے اگلے مرحلہ میں افسران اور اہلکاروں کیلئے رہائشی فلیٹس کا بھی بندوست کیا جائے۔