• news

اہلسنت علماءفورم کے زیر اہتمام سیدنا فاروقؓ و امام حسین ؓامن سیمینار 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہل سنت علماءفورم کے زیر اہتمام شہادت سیدنا فاروقؓ و امام حسین علیہ السلام امن سیمینار کا انعقاد دار العلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ گلبرگ لاہور میں چیئرمین اہل سنت علماءفورم حافظ شعیب الرحمن قاسمی کی زیر صدارت ہوا۔ سیمینار میں چیئرمین کل مسالک علماءبورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، علامہ قاری خالد محمود، علامہ ممتاز اعوان، علامہ ضیاءالرحمن فاروقی، قاری عزیز احمد فاروقی،مولانا وزیرعلی، مولانا مظہر تونسوی ودیگر نے شرکت کی۔چیئرمین کل مسالک علماءبورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت فاروق اعظمؓکی حیات طیبہ قیامت تک آنے والے مسلمانوں کیلئے مشعل راہ رہے گی۔ حکمران خلفائے راشدین کے نقش قدم پر چلنا سیکھیں۔ خلفائے اسلام کے کارناموں سے دین کو تقویت اور بول بالا ہوا۔ریاست مدینہ کے دعوے دار حکمران حضرت فاروق اعظمؓ کے طرز حکمرانی سے سبق سیکھیں۔ حضرت عمر فاروقؓ کی خدمات تاریخ اسلامی کا روشن باب ہیں۔ مسلم حکمران خلیفہ دوم کے طرز حکمرانی سے رہنمائی حاصل کریں۔ سیّدنا عمر فاروقؓ کی محبت و عقیدت ہمارے عقیدہ و ایمان میں شامل ہے۔وطن عزیز کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام میں مضمر ہے۔ دورِ فاروق اعظم رہتی دنیا تک کیلئے مشعل راہ ہے۔ صحابہ کرامؓ کے نقش قدم پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم ترقی کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔خلیفہ دوم کا دور حکومت مسلمانوں کا سنہری دو تھا۔

ای پیپر-دی نیشن