راشد نسیم ”موجودہ حالات میں جماعت اسلامی کی حکومت کیوںاور کیسے؟“ کے موضوع پر آج خطاب کرینگے
لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم جمعہ کو بعدنماز مغرب ”موجودہ حالات میں جماعت اسلامی کی حکومت کیوںاور کیسے؟“ کے موضوع پر منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کریں گے۔ تربیت گاہ میں خانیوال، وہاڑی، ڈی جی خان، عمر کوٹ، تھرپارکر اور الخدمت فاونڈیشن کراچی کے افراد شریک ہیں۔