• news

پی آئی ٹی بی ، پی ایچ اے کے عہدیداران کا اجلاس ،ایپ اپگریڈیشن پربریفنگ 


لاہور(خبرنگار) پی آئی ٹی بی اور پی ایچ اے کے عہدیداران کا اجلاس پی ایچ اے ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل صفی اللہ گوندل نے کی۔ اجلاس میں تمام ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اور ڈائریکٹر پروجیکٹ پی ایچ اے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایپ کو استعمال کرنے کیلئے نئی اور آسان اپگریڈیشن کے حوالے سے بریفننگ دی گئیں۔ اجلاس میں درختوں کی جیو ٹیکنگ ایپ ”ری گرین لاہور “ کے بارے پی آئی ٹی بی کے آئی ٹی ایکسپرٹ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو بریفنگ دی۔ پی آئی ٹی بی نے ایپ میں اپ گریڈیشن کے حوالے سے نئی انسٹالیشن کیں۔ پی آئی ٹی بی کے ایکسپرٹ نے پی ایچ اے کے افسران کو ایپ کے استعمال کے بارے مکمل بریفنگ دی۔اس موقع پر اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل صفی اللہ گوندل نے کہا کہ پارکس، گرین بیلٹ، اربن فاریسٹ اور میاواکی جنگلات میں ” ری گرین ایپ“ پر کامیابی سے ورکنگ جاری ہے۔ ری گرین ایپ کے ذریعے شہر میں تمام درختوں کا ڈیٹا باآسانی حاصل کیا جا سکے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن