• news

سارہ احمد کا دورہ پولیس کالج سہالہ 500 ایس ایچ اوز کو خصوصی لیکچر دیا


لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو سارہ احمد نے پولیس کالج سہالہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بے وسیلہ بچوں کی بازیابی ، ریسکیو اور حفاظت کے حوالے سے پنجاب بھر میں تعینات 500 ایس ایچ اوز کو خصوصی لیکچر دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو سارہ احمد نے کہا کہ بچوں کی حفاظت، بازیابی اور حقوق کی حفاظت کے حوالے سے پولیس ایس ایچ اوزکا کردار انتہائی اہم ہے۔پولیس بچوں کی حفاظت کیلئے ہر اول دستہ ہے جو بنیادی سطح پر بچوں کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے۔ اس لیکچر کا مقصد ایس ایچ اوز کو بچوں سے متعلقہ قوانین اور چائلڈ پروٹیکشن کے کردار کے حوالے سے ضروری آگاہی دینا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن