کمشنر لاہور ڈویژن کی شیخوپورہ آمد ‘ضلعی انتظامیہ نے شاہی پروٹوکول دیا
شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سیف الرحمن سیفی) کمشنر لاہور ڈویژن کی شیخوپورہ آمد پر ضلعی انتظامیہ نے خوشنودی حاصل کرنے کیلئے کمشنر کو شاہی پروٹوکول دیا جس میں 14 سے زائد پروٹوکول سرکاری گاڑیاں ٹریفک کا نظام چند گھنٹے کیلئے درست کیے گئے شہر سے معمولی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا کمشنر کے دورے کے بعد شہر میں پھر ٹریفک پولیس غائب ہو گئی بازاروں ،گلیوں میں ریڑھی بانوں خوانچہ فروشوں نے تجاوزات قائم کرلی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے سابق جنر ل سیکرٹری چوہدری طاہر شہزاد کمبوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت پروٹوکول کے خاتمے کے اعلانات کر رہی ہے دوسری طرف لاہور ڈویژن کے کمشنر کو دورہ شیخوپورہ پر شاہی پروٹوکول دیا گیا ۔
جس پر نگران وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو سخت نوٹس لینا چاہئے۔