• news

دھان کی کاشت کا ہدف32 لاکھ78 ہزار ایکڑ رقبہ زیرِ کاشت :افتخار علی سہو 


لاہور (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ اب تک دھان کی کاشت کے ہدف50 لاکھ ایکڑ کے برعکس32 لاکھ78 ہزار ایکڑ رقبہ زیرِ کاشت لایا جا چکا ہے۔ امسال دھان کا پیداواری ہدف لاکھ 40 ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے جس کے حصول کیلئے349 ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں جو7 ہزار سے زائد گاو¿ں میں کاشتکاروں کی فنی رہنمائی کر رہی ہیں۔وہ گذشتہ روز سول سیکرٹریٹ لاہور میں رائس مینجمنٹ گروپ کے پہلے اجلاس کی صدارت کر رہے تھ49ے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان،ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر محمد انجم علی،چیف سائنٹسٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد ڈاکٹر محمد اختر،ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ پنجاب رانا فقیر احمد، ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر،پرنسپل سائنٹسٹ رائس ریسرچ انسٹیٹیورٹ کالا شاہ کاکو سید سلطان علی، ڈائریکٹر زراعت ایڈیپٹو ریسرچ مشتاق علی،ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالا جاوید اختر اورڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد عبدالحمید سمیت دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر زراعت توسیع گجرات۔ اجلاس کے دوران صوبائی سطح پر دھان کی بوائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیابریفنگ کے دوران سیکرٹری زراعت کو بتایا گیا کہ امسال 40 لاکھ ایکڑ پر دھان کی باسمتی اقسام جبکہ10 لاکھ ایکڑ رقبہ دھان کی موٹی اقسام کے زیرِ کاشت لایا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن