سیدناامام حسینؓ نے قیامت تک کیلئے پرچم اسلام کو بلند کر دیا:خالق عزیز
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پیپلزپارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز ورک نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں اسلام کی سربلندی کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے نواسہ رسول ،جگر گوشہ بتول سیدنا حضرت امام حسینؓ نے کربلا کے میدان میں جام شہادت نوش کر کے قیامت تک کیلئے پرچم اسلام کو بلند کر دیا جس کی وجہ سے حسےنیت قیامت تک زندہ وتابندہ رہے گی واقعہ کربلا اقتدار کا نہیں بلکہ حق وباطل کا معرکہ تھا جس میں آل رسول نے اپنا سب کچھ قربان کردیا مگر انہوںنے باطل کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا ان کا کردار ،افکار اور نظریات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جلوس کے روٹس کے دورہ کے بعد صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔