بجلی مزید 3 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری‘ یونٹ 53 روپے کا ہو جائے گا
اسلام آباد (نیٹ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت نے عوام کو بجلی کا دوسرا جھٹکا لگانے کی تیاری کر لی۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخ میں مزید 3 روپے یونٹ اضافہ کیا جائے گا۔ اضافہ کے بعد بجلی کی اوسط قیمت 29 روپے سے بڑھ کر 33 روپے فی یونٹ ہو جائے گی۔ اس میں ٹیکسز بھی شامل کر لئے جائیں تو بجلی کا فی یونٹ ففٹی کراس کر کے 53 روپے کا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا حکومت نے بجلی 8 روپے فی یونٹ بڑھانے کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی تھی‘ چند روز قبل بجلی 4 روپے 96 پیسے مہنگی کی گئی‘ اب 3 روپے ایک پیسے یونٹ بڑھائی جائے گی‘ حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ورکنگ پیپر نیپرا کو بھجوائے گی۔