• news

شہری آن لائن پاسپورٹ تجدید کرا سکیں گے، رانا ثنائ: اسلام آباد، ڈولفن ریسپانس یونٹ کا افتتاح 


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے جمعہ کو ڈی چوک میں خصوصی تقریب میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس ڈولفن ایمرجنسی ریسپانس یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا جس کے ساتھ ہی ڈولفن کا پہلا دستہ باقاعدہ اپنے فرائض پر مامور کردیا گیا۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ ڈولفن کے قلیل وقت میں قیام پر آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں، پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آپ کا فرض شہریوں کی حفاظت ہے جو ایک عبادت ہے۔ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ اسلام آباد کے سٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے میں یہ ایک اہم اقدام ہو گا۔ یہ فورس سٹریٹ کرائم پر قابو پائیں گے اور مجرموں کا قلع قمع کریں گے۔ فورس میں 900 پولیس اہلکار شامل ہوں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ فورس کے قیام کا مقصد سٹریٹ کرائم پر قابو پانا اور مذہبی عبادت گاہوں اور جلسے جلوسوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ ڈولفن فورس کے پہلے دستے کے لئے 40 گاڑیاں اور 200 موٹر سائیکل میسر ہوں گے۔ لائن میں لگنے کا جھنجھٹ اب ختم ہوا۔ حکومت نے شہریوں کی بڑی پریشانی دور کردی۔ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے ٹویٹ میں کہا کہ پریشانی کے بغیر ای پاسپورٹ کی سہولت شہریوں کو دستیاب ہے۔ وفاقی وزیر نے لکھا کہ اب شہری دفتر کا دورہ کیے بغیر آن لائن پاسپورٹ کی تجدید کرسکیں گے۔ اس سے پہلے شہریوں کو لمبی قطاروں میں لگ کر پاسپورٹ بنوانا پڑتا تھا جس سے وہ دوہری اذیت کا شکار تھے۔
رانا ثناء

ای پیپر-دی نیشن