• news

بڑے مزاروں پر عطیہ کیلئے ” نذرانہ آن لائن “ ویب سائٹ بنیں گی ، محسن نقوی 

لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبے میں بڑے مزارات اور درباروں میں آن لائن صدقات اور عطیات کیلئے نذرانہ آن لائن ویب سائٹ کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ دربار حضرت داتا گنج بخشؒ، حضرت بابا بلھے شاہؒ، حضرت بابا فرید گنج شکرؒ اور دیگر مزارات کیلئے الگ الگ ویب سائٹس بنائی جائیں گی۔ محسن نقوی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ویب سائٹ ڈویلپ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن صدقات اور عطیات دیئے جا سکیں گے۔ بیرون ملک مقیم افراد لنگر بھی تقسم کرا سکیں گے اور لنگر کی تقسیم کو براہ راست دیکھا جا سکے گا۔ عطیات موبائل بنکنگ کریڈٹ کارڈ اور اے ٹی ایم کے ذریعے ٹرانسفر کئے جا سکیں گے۔ حضرت بابا بلھے شاہؒ کے مزار کو ری ڈیزائن کیا جائے گا۔ جبکہ بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار کے کمپلیکس کو مزید وسیع کیا جائے گا۔ ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے بیسمنٹ میں پارکنگ اور لنگر خانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے حضرت پیر مکیؒ اور وارث شاہؒ کے مزارات پر کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محسن قوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ معروف شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی انجری کا شکار ہوئیں، جلد صحت یابی کیلئے ہماری دعائیں اور نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔ پنجاب حکومت نے حبیب جالب کی صاحبزادی کے بہترین علاج معالجے کا وعدہ کیا۔ محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج 22 جولائی کو طلب کر لیا۔
 

ای پیپر-دی نیشن