• news

 فضل الرحمان کی طارق فضل کے گھر آمد صاحبزادے کی وفات پراظہار تعزیت


اسلام آباد (اے پی پی)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کے گھر گئے اور ان کے جواں سال صاحبزادے کی وفات پر تعزیت کا اظہارکیا۔جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے طارق فضل چوہدری سے ان کے صاحبزادے کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اولاد کا بچھڑ جانا والدین کیلئے کسی بھی بڑے سانحہ سے کم نہیں،غم اور دکھ کی اس گھڑی میں طارق فضل چوہدری کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
فضل الرحمن/ تعزیت

ای پیپر-دی نیشن