چیئرمین پی ٹی آئی پر 100 فیصد آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر سو فیصد آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے۔ سائفر معاملے پر بات ان کی نااہلی تک جا سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اعظم خان کا بیان اہم ہے اور ان کے ساتھی وہی باتیں کر رہے ہیں جو ہم کرتے تھے۔ اس سے بڑی ملک سے غداری نہیں ہوسکتی۔ یہ شخص اپنے سیاسی فوائد کیلئے سیکرٹ ڈاکیومنٹ استعمال کر سکتا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مجھ پر اقامہ کی وجہ سے آرٹیکل 6 لگا دیا گیا تھا۔ اقامے پر آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے یہ تو سیکرٹ ڈاکیومنٹ کا معاملہ ہے۔ سائفر سیکرٹ ڈاکیومنٹ ہے جسے سیاست کیلئے استعمال کیا گیا۔ جیب سے نکال کر سائفر دکھایا پھر کہا گیا گم ہو گیا۔ اعظم خان نے بیان دیا اس کا مطلب ہے یہ سچ ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے ذریعے قومی سلامتی کو کمپرومائز کیا گیا۔
خواجہ آصف