سیلاب گزر چکا‘ بھارت کی طرف سے راہداری بند رکھنے پر یاتری مایوس: گوبند سنگھ
شکرگڑھ (نوائے وقت رپورٹ) کرتارپور میں دربار بابا گورونانک کے ہیڈ سیوک گوبند سنگھ نے بیان میں کہا ہے کہ زیرو پوائنٹ بارڈر سے سیلاب گزر چکا، بھارت کی جانب سے راہداری بند ہے۔ راہداری کی بندش سے یاترا کے منتظر یاتری مایوس ہوئے ہیں۔ بھارت نے زیرو پوائنٹ پر اپنے گیٹ نہیں کھولے جبکہ پاکستان نے گیٹ کھول دیئے تھے۔