• news

شاہ محمود‘ اسد عمر اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع

لاہور(خبرنگار) انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جناح ہائوس، عسکری ٹاور حملوں سمیت 3 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔ شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ سرور روڈ، گلبرگ اور ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔ مزید براں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبیر گل خان نے جناح ہائوس سمیت دیگر مقدمات میں اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن