قبل از وقت اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے وزیر اعظم کو قانونی نوٹس ارسال
لاہور (خبر نگار) مقررہ مدت سے سات روز قبل قومی اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا گیا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم پاکستان کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے تحت اسمبلیوں کی مدت متعین ہے۔