سعودی عرب،الحرمین ٹرین کی سفری تاخیر پر مسافروں سے معذرت،ہرجانہ ادا کرنے کا فیصلہ
مکہ مکرمہ (اے پی پی)سعودی عرب کی الحرمین ریلوے انتظامیہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ سے جدہ ایئرپورٹ جانے والی ٹرین میں تاخیر پرمسافروں کو ہرجانہ ادا کیا جائے گا۔ ریلوے انتظامیہ نے فنی خرابی کی وجہ سے ہونے والی تاخیر پرمسافروں سے معذرت کرتے ہوئے انہیں مقررہ ضوابط کے تحت ہرجانے کی ادائیگی کیلیے رابطہ شروع کردیا ہے۔ ریل سروس کی انتظامی امور کی نگران کمپنی نے معذرت کرتے ہوئے متاثرہ مسافروں کو اس امر کی یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں ہرجانہ ادا کیا جائے گا۔