• news

2 درجن سے زائد وارداتیں‘ گھروں کا صفایا‘ شہری غیر محفوظ

لاہور (نامہ نگار) شہر میں ڈاکے اور چوریاں جاری‘ شہری غیر محفوظ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مناواں میں چور تیمور کے گھر سے 7 لاکھ اور دیگر گھریلو سامان چوری‘ نشتر کالونی میں ڈاکو  رمضان  کے گھر سے 3 لاکھ 10 ہزار  اور موبائل فون  لوٹ کر فرار ہو گئے، سبزہ زار میں ڈاکو انتظار حسین سے 45 ہزار اور موبائل فون، داتا دربار میں ڈاکو اویس سے 15 ہزار اور موبائل فون، شالیمار میں ڈاکو کبیر سے 23 ہزار اور موبائل فون، اچھرہ میں ڈاکو شاہد سے 5 ہزار اور موبائل فون ،کوٹ لکھپت میں ڈاکو اکبر  سے 40 ہزار اور موبائل فون ، شاد باغ میں ڈاکو عاکف سے 85ہزار اور موبائل فون، باٹا پور میں ڈاکو جمیل سے 42 ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ مصطفی ٹاون، چوہنگ، ڈیفنس، ماڈل ٹائون، ملت پارک سے کاریں جبکہ لاری اڈا، شادمان، نشتر کالونی، کاہنہ، اسلام پورہ، لوئرمال،شفیق آباد، غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا، پرانی انارکلی، رنگ محل، شاہدرہ سے  موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

ای پیپر-دی نیشن