فیصل آباد‘ سیالکوٹ میں خاتون اور 2 لڑکیوں سے زیادتی‘ مقدمات
فیصل آباد‘ سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار) اوباش افراد نے شادی شدہ خاتون اور دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ سیالکوٹ میں لڑکی سے زیادتی کر ڈالی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقہ مانانوالہ کے رہائشی وارث کی بیوی گھر میں اکیلی تھی کہ دو مسلح ملزم زبردستی گھر میں گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ تھانہ صدر سمندری کے علاقہ 477 گ ب کے رہائشی لیاقت کی سولہ سالہ بیٹی (م) بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ محلہ دار وارث مسیح نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ نواحی قصبہ بڑتھ میں 14 سالہ بچی سے زبردستی زیادتی کر دی گئی۔ ماڈل تھانہ کینٹ کے قصبہ بھڑتھ میں ملزم غلام عباس نے دلفراز خان کی بیٹی (ع) کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے دلفراز خان کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔