اناج سمجھوتہ، جنگ زدہ علاقے میں جہازوں کو سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ نے کہاکہ روس کی طرف سے بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتہ ختم کرنے کے بعد ہم جنگ زدہ علاقے میں سفر کرنے والے جہازوں کو سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نیکہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش روس کے اناج اور کھاد کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ سیکرٹری جنرل کے نزدیک خوراک ایک ایسا موضوع ہے جس سے لاپرواہی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اناج کی برآمد کے لئے مختلف تجاویز ایجنڈے پر لائی گئی ہیں،جہاں تک روس کی طرف سے بحری جہازوں کو ہدف بنائے جانے کے امکان کی بات ہے تو یہ ایک جنگ زدہ علاقہ ہے کوئی بھی سیکرٹری جنرل سے سلامتی کی ضمانت طلب نہیں کر سکتا۔