فیصل آباد کی خاتون پر تشدد‘ ملزم دانش اور ماہم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے فیصل آباد کی خاتون خدیجہ پر تشدد کے الزام میں گرفتار ملزم شیخ دانش اور ماہم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے مدعیہ خدیجہ کی مدینہ یونیورسٹی سے اپنا فائنل ائیر کا وائیوا دوسری یونیورسٹی میں منتقل کروانے کی استدعا پر ایچ ای سی سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا۔