رانا تنوےر نے مخلوق خدا کی خدمت ہمیشہ عبادت سمجھ کر کی: راناطاہر اقبال
شرقپور شرےف( نامہ نگار) مسلم لےگ ن کے رہنما کوارڈینےٹر اےن اے 120 راناطاہر اقبال ‘ سابق چیئرمین ملک نوید محمود چوہان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر راناتنویر کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے شرقپور کی عوام کو میگا پراجیکٹ دےکر احسان کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے ہمیشہ مخلوق خدا کی خدمت عبادت سمجھ کر کی اور اربوں روپے کے ترقےاتی کام منظور کرواکر شرقپور کو ایک ماڈل سٹی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے موہنوال کا پل اور قائد اعظم یونیورسٹی ‘عیسن انٹرچینج دےکر حلقہ کی تقدیر بدل دی اور عوام کے دیرینہ مسئلہ کو حل کر کے حلقہ کی عوام کے دل جیت لئے ہیں اس موقع پر چوہدری عبداللہ گھگ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہم اپنے قائد کا والہانہ استقبال کر کے یہ ثابت کرینگے کہ جس طرح وہ عوام سے پیار کرتے ہیں اس طرح ہم بھی اپنے ووٹ کی طاقت سے پیار کرینگے۔