• news

سائفر ڈرامہ ایک شخص کا سکرپٹ تھا ، کھل کر بے نقاب ہو گیا:عابد حسین صدیقی 


لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا بیان حقائق واضح کرنے کیلئے کافی ہے،ابھی مزید لوگ بھی بولیں گے اور نئی سے نئی تفصیلات بھی جلد ہی سامنے آئیں گی۔اعترافی بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے رچایا گیا سائفر کا ڈرامہ ایک شخص کا سکرپٹ تھا جو اب کھل کر بے نقاب ہو گیا ہے۔ ملکی اداروں اور ریاست پر الزامات اور حملے کسی طور قابل قبول نہیں ہو سکتے۔منفی سیاست کو ہمیشہ, ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن