شہباز شریف ،حمزہ شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت ِ،ن لیگی خواتین کی تقریب اظہار تشکر
لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس میں باعزت بری ہونے کی خوشی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور شعبہ خواتین کی جانب سے مرکزی دفتر پی پی 154 میں اظہار تشکر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میںشعبہ خواتین لاہور کی صدر سعدیہ تیمور، شمائلہ رفیق، عائشہ خواجہ، امامہ ورک سمیت خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان اور قائدین کی سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعا ئیںکی گئیں۔