• news

سویڈن میں قرآن پاک کی با ر باربے حرمتی ناقابل معافی جرم : ضیاءالدین انصاری

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی با ر باربے حرمتی ناقابل معافی جرم ہے۔ظلم اور ناانصافی کیخلاف اُٹھ کھڑے ہونا ہی حسینیت اور میدان کربلا کا درس ہے۔یزید کسی فرد کا نہیں بلکہ ظلم اور انصافی کے نظام کا نام ہے۔ مغرب کے شیطان اسلام دشمنی میں دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی ناپاک سازشوں میں مصروف ہیں۔ قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی، مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی اسلامو فوبیا کے معمولی واقعات نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کرکے عالمی جنگ کو ہوا دینا ہے۔ سوئیڈن میں آئندہ 10 روز میں قرآن پاک کی پھر بے حرمتی کرنے کی وارننگ دنیا کا امن خراب کرنے کی سازش ہے۔ حکومت پاکستان سوئیڈن میں دوبارہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر سوئیڈن سفیر کو فی الفور ملک بدر کرے اور پاکستانی سفیر کو واپس بلوائے۔ظلم کیخلاف نہ اُٹھنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سوئیڈن کیساتھ عالمی سطح پر سفارتی اور تجارتی پابندوں کیلئے مسلم ممالک کیساتھ مل کر مہم چلائی جائے اور سوئیڈن حکومت کو سرکاری سطح پر مذہبی دہشتگردی پر معافی مانگنے پر مجبور کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرقی لاہور کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن