• news

اچھے اعمال کرکے آخرت میں نجات پا سکتے ہیں: مولانا فضل الرحمن بن محمد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف ، معروف عالم دین اور جامع مسجد محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ آخرت کی زندگی پر ایمان اور یقین تو حید و رسالت کے بعد اسلام کا سب سے اہم اور بنیادی عقیدہ ہے۔ اور اس دنیاوی زندگی میں ہم اچھے اعمال کرکے آخرت میں نجات پا کر ہمیشہ کے لےے جنت میں اپنا مقام پا سکتے ہیں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ” یہ زندگی میں محض کھیل تماشا ہے البتہ سچی اور ہمیشہ کی زندگی آخرت کی ہے “۔ یہی ہمارے پیغمبر اسلام نے اپنی امت کو درس دیا ہے۔ دنیا کی زندگی ایک امتحان گاہ ہے اور ایک دن جوابدہی کے لےے ہم نے اللہ کے حضور پیش ہونا ہے۔ جہاں اس چند روزہ زندگی کا حساب ہونا ہے۔ دنیا میں اللہ اور رسول کے احکامات کے مطابق زندگی گزاری ہوگی تو آخرت میں کامیاب ہوگئے اور قرآن میں اللہ پاک فرماتے ہیں” اور جس کا ارادہ آخرت کا ہو اور جیسی کوشش اس کے لےے ہونی چاہیے وہ کرتا بھی ہواور باایمان بھی ہو۔ پس یہی لوگ ہیں کہ جس کی کوشش کی اللہ کے ہاں قدر دانی کی جائے “۔

ای پیپر-دی نیشن