قرآن پاک کی بیحرمتی عالمی امن تباہ کرنیکی گہری سازش :13دینی جماعتی اتحاد تحفظ ختم نبوت
لاہور (خصوصی نامہ نگار)13دینی جماعتی اتحاد تحفظ ختم نبوت الائنس میں شامل جماعتوںکے رہنما مولانا عبدالرو¿ف ملک،پیرسلمان منیر، علامہ محمدممتاز اعوان سابق سینیٹرحافظ حسین احمد،ڈاکٹرفریداحمدپراچہ،مفتی غلام حسین نعیمی ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،میاں محمد اویس ، حافظ شعیب الرحمن قاسمی،مولانا محمدنعیم بادشاہ ، مولانا محمد منسوب رحیمی اورترجمان مفتی محمداسعدنیازنے سویڈن میں دوبارہ توہین قرآن کے المناک واقعہ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے عالمی امن تباہ کرنیکی گہری ناپاک سازش قراردیاہے اورکہاہے کہ یہ شیطانی عمل دنیاکی ایک چوتھائی قوم 2ارب مسلمانوں کے ایمان پرحملہ اورسراسرعالمی دہشتگردی ہے۔ مسلم امہ ومہذب دنیااورعالمی ادارے دنیائے امن وانسانیت کے ان شیطانی پیروکاروں کولغام دے اورانہیں سخت سے سخت کڑی سزادے ورنہ امن وانسانیت کے یہ دشمن دنیاکاامن تباہ کرکے رکھ دینگے۔ نیز13دینی جماعتوں نے دنیاکے 57مسلم ممالک سے سویڈن کاسفارتی،سیاسی،اقتصادی وسماجی مکمل سوشل بائیکاٹ کرنے کابھی مطالبہ کیا۔