تذکرہ اسلاف کونسل پاکستان کے زیر اہتمام سیدنا حضرت فاروق اعظمؓ سیمینار
لاہور(خصوصی نامہ نگار) خلیفہ دوم سیدناحضرت عمرفاروقؓ کا یوم شہادت کے سلسلہ میں تذکرہ اسلاف کونسل پاکستان کے زیر اہتمام سیدنا حضرت فاروق اعظمؓ سیمینار سے مختلف دینی ومذہبی رہنماو¿ں مولانا عبدالرو¿ف فاروقی، مولانا حافظ اسعد عبید،مولانا محمدامجد خان، مولانا عبدالشکور حقانی،مولانا اسداللہ فاروق نقشبندی اور مولانا مجیب الرحمن سمیت دیگر علماءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کی اسلام کیلئے عظیم خدمات،بے مثال فتوحات اور طرز حکمرانی قیامت تک آنے والے مسلمانوں اور حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس ہستیوں کے روشن تذکروں کو نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خلفائے راشدینؓ کے ایام پر سرکاری تعطیل کرتے ہوئے خصوصی پروگرام پیش کیئے جائیں۔