• news

کمشنر کادورہ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کی سیکنڈ شفٹ ،مسائل حل کیلئے ہدایات 

لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کی سیکنڈ شفٹ کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل میں آئے شہریوں سے ان کے مسائل سنے اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاو¿سنگ کیپٹن (ر )شاہمیر اقبال نے ون ونڈو سیل کی کارکردگی بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ پہلی شفٹ کے اوقات کار صبح 9سے دوپہر 3 بجے اور دوسری شفٹ دوپہر 3 سے رات 9بجے تک ہیں۔شہریوں کی درخواستیں صبح 9 سے رات 9 بجے تک موصول کی جار ہی ہیں۔ ون ونڈوسیل کی پینڈینسی کلیئر کر دی گئی۔ روزانہ کا کام روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل کی دونوں شفٹوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر پینڈینسی کلیئر کرنے کیلئے متعلقہ ڈائریکٹرز رات 8 بجے تک دفتر بیٹھ کر اپنا کام مکمل کریں۔ہاﺅسنگ سے متعلقہ ڈائریکٹرز شہریوں کے مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے روزانہ 2 گھنٹے خود ون ونڈو سیل میں موجود رہیں۔ونڈو سیل کی 2 شفٹیں کرنے سے لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز آصف حسین ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشن ون رافیعہ نذیر اور ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشن ٹو اسد اللہ چیمہ بھی موقع پر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن