ہائیکورٹ : بیٹی ‘بیٹے کو ماں کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد
لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے بچوں کی حوالگی کی درخواست پرکویت پلٹ خاتون کو گارڈین عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دےدیا،عدالت نے گیارہ سالہ بیٹی اور نو سالہ بیٹے کو خاتون کے حوالے کرنے کی استدعا مسترد کر دی،خاتون نے موقف اپنایا کہ خاوند مجھ پر تشدد کرتا ہے،خاوند نے بچے چھین لیے ہیں،بچے واپس کرنے کا حکم دیا جائے،شہری کے وکیل عامر سعید راں نے موقف اپنایا کہ خاتون خاوند کےساتھ کویت گئی،خاتون نے وہاں ایک کویتی شہری سے مراسم بنائے، خاتون کو سمجھایا مگر اس نے کویت سے واپس آنے سے انکار کر دیا،بچوں نے بیان دیا کہ ماں کو واپس لانےکی کوشش کی مگر ماں نے انکار کر دیا،عدالت نے ماں سے بچوں کی ملاقات کروانے کی اجازت دی۔