ویگو ڈالے میں اسلحہ کی نمائش ‘ 4 ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار)ملت پارک پولیس و ڈولفن فورس نے ویگو ڈالے میں سرعام اسلحہ کی نمائش کرنےوالے 4 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔ ملت پارک پولیس اور ڈولفن ٹیم نے ویگو ڈالے میں سر عام اسلحہ کی نمائش کرکے لوگوں کو حراساں کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 رائفلز، درجنوں گولیاں اور میگزینز بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔