• news

ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق‘بھائی زخمی 


لاہور(نامہ نگار) اقبال ٹاون کے علاقے میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی‘ ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ‘ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت احمد عمران جبکہ زخمی کی شناخت علی عمران سے ہوئی ہے۔ ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دونوں بھائی تھے۔ پولیس نے نعش مردہ خانے اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن