• news

 منشیات کی سپلائی ناکام  8کلو ہیروئن برآمد‘ملزم فرار


لاہور(نامہ نگار)ڈولفن سکواڈ کی منشیات کےخلاف کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن کی سپلائی ناکام بنا دی ۔ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ڈولفن ٹیم نے بند روڈ پر دوران پٹرولنگ مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکا تو ملزم ہینڈ کیری بیگ پھینک کررش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا‘ ڈولفن ٹیم نے بیگ سے 8 کلو ہیروین برآمد کر کے نواں کوٹ پولیس کے حوالے کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن