کرونا رتنے نے سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کی درخواست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کیکپتان دیموتھ کرونا رتنے نے کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دیدیا۔ دیموتھ کرونا رتنے نے کپتانی چھوڑنے کیلئے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کو دوبارہ درخواست دیدی ہے۔دیموتھ کرونا رتنے نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ میں کرکٹ ٹیم کی مزید کپتانی نہیں کرنا چاہتا، میں نے پہلے بھی کپتانی چھوڑنے کی درخواست کی تھی مگر بورڈ نے کپتانی جاری رکھنے کا کہا۔