مسلم لیگ ق کے منشور کو عوام میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے : شجاعت
اسلام آباد (خبر نگار) سندھ اور حیدرآباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے رہنماو¿ں نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے گھر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حیدرآباد کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ شجاعت حسین نے رہنماو¿ں کو حیدرآباد ڈویژن میں پاکستان مسلم لیگ کو مضبوط کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے منشور کو عوام میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام پاکستان مسلم لیگ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ الیکشن سے پہلے حیدرآباد ڈویژن میں خود آ کر پاکستان مسلم لیگ کی ترجمانی کروں گا۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین، پاکستان مسلم لیگ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمر بشیر موجود تھے۔