• news

 ورلڈ جونیئر سکواش ‘پاکستان 15سال بعد فائنل میں پہنچ گیا 


 میلبرن (آئی این پی) پاکستان کے حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر سکواش میں تاریخ رقم کر دی۔ حمزہ خان نے ورلڈ سکوائش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔15 سال بعد کسی پاکستانی کھلاڑی کو ورلڈ جونیئر سکواش میں فائنل تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین-دو سے شکست دی۔ حمزہ کی ابتدائی برتری کے بعد فرانسیسی کھلاڑی نے کم بیک کر کے مقابلہ برابر کیا۔ تیسرے اور چوتھے گیم میں حمزہ برتری لے کر بھی آخر میں اسے برقرار نہ رکھ پائے تاہم فیصلہ کن گیم میں انہوں نے مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا۔ حمزہ خان نے یہ میچ 8-11، 4-11، 12-10، 11-09 اور11-13 سے اپنے نام کیا۔ حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان میچ81 منٹ تک جاری رہا اور اس دوران ریفری نے حمزہ کے خلاف کئی متنازعہ فیصلے بھی دیئے۔ اس سے قبل حمزہ خان نے کوارٹر فائنلز میں ملائیشیا کو شکست دےکر ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ خیال رہے کہ آخری مرتبہ 2008ءمیں عامر اطلس خان نے ورلڈ جونیئر کا فائنل کھیلا تھا۔
سکواش

ای پیپر-دی نیشن