• news

تحریک پاکستان کے مستحق کارکن نظر انداز ، پلاٹس سفارشی من پسند افراد میں تقسیم 


لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب نے تحریک پاکستان کے مستحق کارکنوں کو لاہور اور دیگر اضلاع میں پلاٹس دیئے، تمام ضلعوں میں یہ پلاٹس تحریک پاکستان کے ٹرسٹ کی سفارش پر الاٹ کئے گئے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پلاٹس کو پسند اور ناپسند کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا، جس میں مستحق کارکنوں کو نظر انداز کر کے اپنے لوگوں کو نوازا گیا۔ اس تقسیم پر کارکن سراپا احتجاج ہیں۔ اس بارے میں ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں ایل ڈی اے کی جوبلی ٹاﺅن سکیم میں ایسے درجنوں پلاٹس الاٹ ہوئے تھے جس میں اندیشہ ظاہر کیا گیا کہ پلاٹس کے لیے جن لوگوں کے نام بطور سفارش بھجوائے گئے وہ اہل نہیں تھے۔ ان سفارشات کے باعث مستحق کارکن نظر انداز ہوئے، جنہوں نے تحریک پاکستان ٹرسٹ کی سفارش اور تقسیم پر کئی سوال بھی اٹھائے، ان کا مطالبہ ہے کہ لاہور اور دیگر اضلاع میں حکومت کی ملکیتی زمین پر جو پلاٹ الاٹ کئے گئے اس کی تقسیم اور سفارشات کی شفاف تحقیقات کروائی جائے۔ پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بندر بانٹ کے ذریعے جن اصل حقداروں کو محروم کیا گیا۔ اس کا ازالہ کیا جائے۔
پلاٹس سفارش 

ای پیپر-دی نیشن