کل آذربائیجان کے ساتھ سستی ایل این جی خریدنے کا معاہدہ ہو گا: مصدق ملک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے سستی سپاٹ ایل این جی خریداری کیلئے نجی صنعتوں کو پیشکش کر دی۔ وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ 200 ایم ایم سی ایف ڈی سستی ایل این جی خریدی جائے گی۔ سستی ایل این جی خریدنے والے ری سیل نہیں کر سکیں گے۔ فرٹیلائزر سیکٹر کی بجائے براہ راست کسان کو سبسڈی دینا بہتر ہے۔ ہر ماہ ایک لاکھ ٹن روسی تیل پاکستان آئے گا۔ کل 24 جولائی کو آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریداری کا معاہدہ ہو گا۔ بڑی فیکٹریوں کے ساتھ چھوٹی فیکٹریاں بھی گیس خرید سکیں گی۔ سعودی عرب سے دس ارب ڈالر سے زائد مالیت کی ریفائنری پر معاہدہ جلد ہو گا۔ پیر کو پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کے حوالے سے حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ رپورٹ میں ملازمین کی طبی سہولیات‘ تنخواہ اور کام کے اوقات کار کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ پٹرولیم ڈیلرز کو مارجن میں اضافہ چاہئے تو ان تمام شرائط پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ پیر تک دو ہزار پٹرول پمپس کا ڈیٹا اکٹھا ہو جائے گا۔
مصدق ملک