• news

قائد اعظم کے مجسمے کے سامنے غیر اخلاقی فوٹوشوٹ  مقدمہ خارج، مدعی کیخلاف کارروائی کا حکم


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 سال قبل قائد اعظم کے مجسمے کے سامنے مبینہ غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کیس میں ملوث جوڑے کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے فوٹو شوٹ کرنے والے جوڑے کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے مجسٹریٹ کو مقدمہ کے مدعی کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کئے۔یاد رہے کہ دو سال قبل مذکورہ فوٹو شوٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ نوجوان جوڑے کے فوٹو شوٹ کے بعد تین اگست2021 کو تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ملزم کی جانب سے مقدمہ اخراج کی درخواست دائر کی گئی تھی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ اخراج کا حکم دے دیا۔
مقدمہ خارج

ای پیپر-دی نیشن