• news

ڈیڑھ سالہ بچے پر چھ من گندم چوری کا مقدمہ‘ ضمانت کیلئے کچہری آمد

موڑکھنڈا (نامہ نگار) مانگٹانوالہ پولیس نے ڈیڑھ سالہ بچے پر چوری کا مقدمہ درج کر دیا۔ مقدمہ زیر دفعہ 457 ت پ اور 380 ت پ کے تحت درج کیا گیا۔ معصوم بچہ چوری کے مقدمہ میں ضمانت کرانے کچہری پہنچ گیا۔ بتایا جاتاہے تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے ایک مہینہ انکوائری کے بعد ڈیڑھ سالہ ارسلان پر چھ من گندم چوری کے الزام میں مقدمہ درج کیا۔ مانگٹانوالہ کے نواحی گاؤں کھکھ کی رہائشی ثریا بی بی نے گندم چوری کی درخواست دی تھی کہ ڈیڑھ سالہ ارسلان نے اپنے والد امانت اور ایک ملزم کے ساتھ چھ من گندم چوری کی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈیڑھ سالہ ارسلان اور دیگر ملزمان نے گھر کا تالہ بھی توڑا۔

ای پیپر-دی نیشن