صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کر لی
لاہور (کلچرل رپورٹر) صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ یوں گلوکارہ کی تیسری شادی بھی ٹوٹ گئی۔ گلوکارہ صنم ماروی نے اس سے قبل دوسرے شوہر معروف صحافی حامد علی بہلول پر بھی تشدد کے الزامات عائد کر کے خلع لیا تھا اور تین بچے بھی حامد کے پاس ہیں۔ پھر خبیب نواز قریشی سے ان کا نکاح ہوا۔ 27مارچ کو خلع فائل کرتے ہوئے کہا گیا کہ تشدد کرتا ہے۔ جج فیملی کورٹ مس اجالا امبر کی جانب سے سات جولائی کو خلع کی ڈگری جاری کر دی گئی ۔ مگر ڈاکیومنٹس 18 جولائی کو باقاعدہ طور پر جاری کئے گئے ہیں۔ صنم ماروی کا کہنا ہے کہ یہ میری مرضی ہے ایک شادی کروں یا چار کروں۔