فیصل آباد: وردی میں ٹک ٹاک بنانے کے شوقین 37 پولیس اہلکار شکنجے میں آگئے
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) وردی میں ٹک ٹاک بنانے کے شوقین 37 پولیس اہلکار قانون کے شکنجے میں آگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 37 پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایات سامنے آئی تھیں کہ وہ پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور وردی میں ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا فورمز پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ سی پی او فیصل آباد نے انکوائری کروائی تو شکائت درست ثابت ہوئی۔ الزامات ثابت ہونے پر 36 اہلکاروں کو مختلف سزائیں سنا دی گئیں جبکہ ایک کے خلاف انکوائری زیر التواء ہے۔