• news

حفاظتی ٹیکوں سے انکار جرم‘ سندھ کابینہ نے قانون کی منظوری دیدی

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ نے وبائی بیماریوں پر قابوپانے کے لیے والدین کو بچوں کو ویکسینیٹ کروانے کا پابند بنانے اورویکسینیشن سے انکارکوجرم قراردینے کے لیے سندھ امیونائزیشن اینڈ میڈیکو لیگل کنٹرول ایکٹ 2023 ، نوری آباد پاورپروجیکٹ کے قرضوں کی گارنٹی کی ادائیگی میں مزید2سال کی توسیع،سندھ حکومت اور زاہدان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے درمیان ایم او یو سائن کرنے،سندھ فیکلٹی آف پیرامیڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسزبل،سندھ واٹر پالیسی،ایس ای سی ایم سی اور سندھ حکومت کے درمیان کول مائننگ کی گنجائش3.8ایم ٹی پی اے سے بڑھا کر 30ایم ٹی پی اے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوا،جس میں 40 نکاتی ایجنڈے پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے اہم فیصلوں اوربلوں کی منظوری دی گئی۔ محکمہ صحت نے کابینہ کو بتایا کہ میڈیکو لیگل سروسز کے قانونی فریم ورک میں فوری تبدیلیوں کامتقاضی ہے‘ مختلف فورمز جیسے یو این وومن، لیگل ایڈ سوسائٹی ، اور دی جینڈر کرائم اینڈ ہیومن رائٹس ڈپارٹمنٹ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس لیے محکمہ صحت نے جدید سائنسی بنیادوں پر میڈیکو لیگل نظام کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے ایکٹ کی منظوری دے کر اسمبلی کو بھیج دیا۔

ای پیپر-دی نیشن