مودی کا شائننگ انڈیا جہنم: منی پور میں 2 قبائلی خواتین اجتماعی زیادتی کے بعد قتل
گوہاٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) منی پور کے قصبے کانگپوکپی سے تعلق رکھنے والی دو قبائلی خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق خواتین کار واش میں کام کر رہی تھیں جہاں عصمت دری کا واقعہ پیش آیا۔ بعد ازاں خواتین کو ان کے کام کی جگہ سے گھسیٹ کر باہر لے جایا گیا جہاں وہ ہجوم کے ہاتھوں قتل ہوئیں۔ اس جرم کی تفصیلات ہزاروں ایف آئی آرز کے پہاڑ کے نیچے دب کر رہ جاتیں اگر مقتول خواتین کی ایک سہیلی ان کے اہل خانہ کو واقعے کے بارے میں آگاہ نہیں کرتیں۔ مقتولین کی سہیلی نے بتایا ہجوم میں شامل خواتین کے اکسانے پر یہ واقعہ پیش آیا۔