فیصل آباد اور نواحی علاقوں میں خاتون، 2 بچوں سے زیادتی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اوباش افراد نے شادی شدہ خاتون اور دو بچوں سے زیادتی کر ڈالی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ ملت چوک میں یعقوب وغیرہ تین ملزموں نے ناصرہ بی بی کے پندرہ سالہ بیٹے (الف) کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گئے۔ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ باگیوال میں اوباش ملزم سعید نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر (ث) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 100 ر ب میں ملزم راشد نے ندیم کے تیرہ سالہ بیٹے (الف) کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔