• news

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام6ستمبر کوکانفرنس کیلئے تیاریوں کا عزم


لاہور ( خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام6ستمبر کو کرکٹ گر۱و¿ نڈ وحدت روڈ لاہور میں تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں ختم نبوت علماءکنونشن جامعہ حقانیہ قینچی لاہور میں ہوا۔کنونشن میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مرکزی رہنمامولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر،پیررضوان نفیس، مولانا عبدالشکور حقانی،حافظ محمداشرف گجر سمیت دیگر علماءاور کارکنان ختم نبوت نے شرکت کی۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے بھرپور تعاقب اور ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کرنے کا عزم کیا۔ علماءنے کہا6ستمبر کو ہونیوالی تاریخ سازختم نبوت کانفرنس انتہائی فقیدالمثال اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ وطن عزیز پاکستان میں قادیانی فتنہ کی اسلام وآئین پاکستان کے منا فی سرگرمیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں ۔کنونشن میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت قادیانی فتنہ کو آئین و قانون کا پابند بناتے ہوئے انکی اسلام وملک دشمن سرگرمیوں کا نوٹس لے۔قادیانیت ایکٹ پر مو¿ثرومکمل عملدرآمدکراتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی آئینی و قانونی ذمہ داری پوری کرے۔ کنونشن میں ختم نبوت کانفرنس کی لاہور کی تیاری کے سلسلے میں علاقائی طورپر کئی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو کہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کا جائزہ لے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن