دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی نے معاشرے کو نقصان پہنچایا:عرفان مشہدی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)آل و اصحاب کی تعظیم و محبت ہمارا اثاثہ ہے۔ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان عالمی مبلغ حجتہ الاسلام پیر سید عرفان مشہدی غیر ملکی تبلیغی و تنظیمی دورے سے وطن واپس پہنچ گئے۔ 40روزہ دورے کے دوران پیر سید عرفان مشہدی مختلف مذہبی اور اجتماعات سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی نے ہمارے معاشرے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ ہمیں ایک متوازن اور اعتدالی فکر کیساتھ آگے بڑھنا ہو گا اور نوجوان نسل کی فکری پرورش کرنا ہوگا۔ہم ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کا کردار قابل تحسین جس سے بیرونی دنیا میں ہمارا امیج بہتر ہوا ہے۔