شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے ملک کو بحران سے نکالا: خواجہ احمدحسان
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر خواجہ احمد حسان بیرون ملک دورہ سے واپس وطن پہنچ گئے۔ گزشتہ روز ان سے ان کے آفس ایوان اقبال میں سابق ایم پی اے رابعہ فاروقی‘ محمد وحید گل‘ سابق چیئرمین ملک شبیر کھوکھر‘ مہر صہیب غنی‘ سردار بہادر خان‘ امیر بہادر خان‘ ڈاکٹر مسعود مرزا‘ چودھری منہاج الدین‘ چودھری زبیر گجر‘ عبدالرحمنٰ و دیگر نے ملاقات کی اور ملکی‘ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے ملک کو بحران سے نکال دیا ہے۔ اب ملک میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے واسا حکام اور ڈی سی رافعہ حیدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا عملہ صفائی اور واسا افسران و اہلکار جان فشانی سے مصروف عمل ہیں۔ بارشی پانی جلد از جلد کلیئر کیا جائیگا۔